Skip to main content
Neelwan Lake

پہاڑوں کی آغوش میں موجود؛ نیلہ واہں

کلر کہار سےکچھ کلومیٹر کے فاصلے پرموجود نیلہ واہں، جس کی رسائ اسلام آباد اور لاہور دونوں سے ہی انتہائ آسان ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے اور لطف اندوز ہونے کیلۓیہ جگہ ایک دن کے سفر کیلیے انتہائ موذوں ہے۔ کم آگاہی کی وجہ سے بہت ہی کم لوگ اس جگہ سے واقف ہیں۔

neelwan lake

ٹرپ کر (Tripkar) نے حال ہی میں 13 لوگوں پر محیط گروہ کیلیے ایک روزہ ٹرپ کا اہتمام کیا۔ تمام لوگ اتوار کو علی الصبح روانہ ہوۓ، موسم انتہائ خوشگوار تھا جس سے سفر کا مزہ دوبالا ہوگیا۔

کلرکہار کے نواحی علاقے بھلیال میں گاڑی کھڑی کرنے کے بعد آدھ گھنٹے کی ٹریکنگکرنے کے بعد ہم نیلہ واہں (نیلے پانی کے تالاب) پہنچ گۓ۔۔۔۔

neelawan

پہاڑیوں کے آنگن میں موجود نیلے پانی کے تالابوں میں دو گھنٹے خوب موج مستی نے لوگوں کو بھوک سے نڈھال کر دیاجس کے بعد تمام لوگ واپس گاڑی کی جانب روانہ ہوۓ اور گاڑی میں بیٹھ کر کھانا کھانے کیلیے بالکسرانٹرچینج موٹروے کے قریب شہریار ریستوران پہنچے

لذیذ کھانے میں ملائ بوٹی،سیخ کباب،کباب مصالحہ، چکن کڑاہی، چکن بریانی اور آئس کریم نے تمام لوگوں کی بھوک کو ختم کر دیا۔ گرم چائےکا کپ پینے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہوا۔

neelwan lake

واپسی کا سفر آرام اور موسیقی سننے میں گزرا۔ مجموعی طور پر سفر بہت کامیاب رہا۔ گروپ کے ایک رکن کا کہنا تھاکہ

” ٹرپ کر کی جانب سے ایک دن کا بہت اچھا ٹرپ کروایا گیا، جس کیلیے ہم ٹرپ کراور خاص طور پر اکمل اور انکی ٹیم کے مشکور ہیں۔ ٹرانسپورٹ سے لے کر کھانے تک ہر چیز زبردست تھی، ہمارا ٹرپ یادگار بنانے کیلئے ہم ٹرپ کر کے شکر گزار ہیں اور میں تمام لوگوں کو کہوں گا کہ ٹرپ کر کے ساتھ ضرور سفر کریں ۔

neelwan lake

ٹرپ کر اپنے تمام مہمانوں کا مشکور ہے ۔ کسی بھی قسم کے سوالات یا ٹرپ آرگناءز کروانے کیلیے .  03248747527 پر رابطہ کری

انگریزی میں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.