Skip to main content
Places to visit for a one day trip (مشہور سیاحتی مقامات) in Pakistan.

ایک دن میں تفریحی دورہ کرنے کے لیے مشہور سیاحتی مقامات

پاکستان میں بہت سی خوبصورت اور دلکش جگہیں ہیں جہاں ہم اپنی مصروف زندگی میں سے صرف ایک دن نکآل کر نہ صرف جا سکتے ہیں بلکہ ایک پورا دن پر سکون طریقے سے گزار سکتے ہیں۔ گو کہ ہر پاکستانی کی پہلی پسند شمالی علاقاجات ہوتی ہے مگر پھر بھی ان  کے علاوہ پاکستان میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں.  ہم آپ کے لیے ایسے کچھ حسین اور مشہور سیاحتی مقامات کی فہرست پیش کر رہے ہیں جہاں آپ ایک دن کے لیے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

گورکھ ہل سٹیشن، سندھ

Gorakh Hill Station (گورکھ ہل سٹیشن) Karachi.

گورکھ ہل سٹیشن پاکستان کے چند مشہور سیاحتی مقامات میں سے  ایک ہے جو کے سندھ کے ایک  پہاڑپر واقع ہے بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر موجود اس مقام پی برفباری ہوتی ہے جو سیاہ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں خطرناک موڑ اورچڑھائیوں سے بھرپور سفر کے باعث اس مقام تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اچھی مضبوط گاڑی اورتجربہ کار ڈرائیور کا ہونا ضروری ہے۔

بادشاہی مسجد، لاہور

Badshahi Mosque (بادشاہی مسجد) in Lahore.

لاہور جو کہ باغوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، خوبصورت تاریخی عمارتوں اور فن تعمیر کا مرکز ہے۔ بادشاہی مسجد دنیا کی بڑی مسجدوں میں سے ایک مسجد ہے. ماربل اور لال پتھروں سے مغل طرز تعمیر پر مبنی یہ تاریخی مذہبی عمارت لاہور کی اہم عمارات میں سے ایک ہے۔ اس کی اندرونی دیواروں اور چھتوں کی تزئین و آرائش اسلامی فن خطاطی سے کی گئی ہے۔

قلعہ روہتاس، پنجاب

Rohtas Fort (قلعہ روہتاس) in Jehlum Punjab.

یہ تاریخی فوجی قلعہ پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جو کے پنجاب کے نزدیک واقع ہے اس کے بارہ دروازے ہیں جو ترشے ہوے چوکور پتھر سے بنے ہوے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں۔ قلعہ روہتاس کو ١٩٩٧ میں تاریخی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔ اگر آپ تاریخ اور پرانے فن تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ جگہ آپ کو بہت پسند آے گی۔

ہنگول نیشنل پارک، بلوچستان

Hingol National Park (ہنگول نیشنل پارک) in Gwadar.

یہ تفریحی مقام پاکستان کے چند بڑے نیشنل پارکس میں سے ایک ہے۔  یہ بلوچستان میں مکران کے ساحل کے قریب موجود ہے. اس کے شمال میں بانجھ جنگل سے لے کے مغربی علاقوں میں ٹھنڈا موسم اور بارش کا ہونا اس پارک کوجغرافیائی طور پر خاص بناتے ہیں۔  یہی وہ وجہ ہے جس کے باعث اس پارک کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔  یہاں مختلف قسم کے جانور اور پرندے پاے جاتے ہیں جن سے جگہ مزید دلکش اور خوبصورت نظر آتی ہے۔

واہگہ بارڈر، لاہور

Wagah Border (واہگہ بارڈر) in Lahore Pakistan.

واہگہ بارڈر پاکستان اور بھارت کی سرحد پی واقعہ ہے۔ یہاں ہر روز پرچم لگانے اور اتارنے کی تقریب منعقد ہوتی ہوتی ہے جس میں دونوں ملکوں کے فوجی جواں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ تقریب خاص طور پر لوگ دور دور سے دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور قومی یکجہتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ٹیکسلا، راولپنڈی

Taxila (ٹیکسلا) in Rawalpindi.

ٹیکسلا پاکستان کی چند مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں موجود سیاحتی اداروں کے مطابق ٹیکسلا بد ہ مت   کے تعلیمی اور ٣٠٠٠ سال قدیم گندھارا تہذیب کا مرکز تھا۔ تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے سیاہ اس مقام سے بے حد محظوظ ہوتے ہیں۔ پکستان کے  دارالحکومت اسلام آباد سے ٣٥ کلومیٹر کے فاصلے پر  واقع  اس جگہ کو ١٩٨٠ میں اقوام متحدہ نے تاریخی ورثہ قراردیا۔

 مزار قائد، کراچی

Mazar-e-Quaid (مزار قائد) in Karachi.

کراچی میں واقع مزار قائد دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ بانی پاکستان کی آخری آرام گاہ ہے اور اس کا طرز تعمیر نہایت دلکش ہے۔ ماہر تعمیر یحییٰ مرچنٹ کے زیر نگرانی یہ مزار سفید سنگ مر مر سے بنایا گیا ہے۔ کراچی کا دورہ کرتے ہے اگر کوئی یہ مزار نہ دیکھیں تو اس شہر کی سیر مکمّل نہیں ہوتی۔ یہ جگہ قائد ا عظم کی انتھک محنت، لگن اور جستجو کی یاد تازہ کرتی ہے اور پاکستان کے لیے کچھ کرنے کی امنگ بھی پیدا کرتی ہے۔

 موہنجو داڑو، سندھ

Mohenjo-daro (موہنجو داڑو) in Sindh Pakistan.

یہ ایک قدیم سندھی تہذیب تھی جو کہ ١٩٠٠ سے ٢٠٠٠ قبل مسیح میں موجود تھی_ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں اس پرانی تہذیب موہینجو داڑو (موت کا ٹیلا )کی باقیات ابھی تک موجود ہیں گو کہ وہاں کوئی سبزہ پایا نہیں جاتا مگر پھر بھی یہ خشک اور ویران جگہ اپنے آپ ہی  ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے اور اپنی سالوں پرانی تاریخ کے عوض دنیا بھر میں شھرت کی حامل ہے۔

پاکستان کے دلکش مناظر سے محظوظ ہونے کے لیے ابھی اپنا ٹور بک کیجئے۔  کسی بھی قسم کے سوالات یا ٹرپ آرگناءز کروانے کیلیے8747527-0324 پر رابطہ کریں۔

  انگریزی میں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.